مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پرپہن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پر پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کا معاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ رواں سال جنوری میں آئی جی پنجاب نے وزیراعلی اور گورنر کے پولیس کے مختلف تقاریب کے وزٹ کے دوران ڈریس کوڈ کا پولیس رول میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پولیس آرڈر کے آرٹیکل 27 اور پولیس رولز 1934 کے رول 4.2 (2) میں آرٹیکل 10 (3) کے تحت ترمیم کیا گیا۔ جس کے مطابق گورنر یا چیف منسٹر خاص مواقع پر پولیس یونیفارم پہن سکتے ہیں جیسے پریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے، پولیس درباروں سے خطاب کرتے ہوئے، پولیس اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے یا پولیس اہلکاروں اور دستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مخصوص مواقع پر یونیفارم کا استعمال کرسکتے ہیں، یونیفارم کے دوسرے آئٹمز میں بیجز اور رینک موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے