گورنر سندھ

گورنر سندھ سے میئر کراچی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے بلدیہ عظمی کراچی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے اور دیگر امور بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ شہر کی ترقی میں وفاقی فنڈنگ کا اہم کردار ہے۔

میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی شہر میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے کارپیٹنگ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے