مریم نواز

پی ٹی آئی ورکرز جلاؤ گھیراؤ کی سیاست چھوڑ دیں، مریم نواز

قصور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ورکرز کو کہتی ہوں نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کےلیے دفن کردیں اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست چھوڑ دیں۔

قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قصور نے نواز شریف کا پرچم کبھی گرنے نہیں دیا، قصور نے کبھی کسی اور جماعت کو قصور میں گھسنے نہیں دیا۔ قصور والو! آپ کی استقامت کو سلام ہے، قصور نے ہمیشہ نواز شریف کا مان رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر سروے کہہ رہا ہے ن لیگ نے مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہر سروے نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کے پرخچے اڑا دیے۔ ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام دیوانہ وار نواز شریف کی طرف دوڑے چلے آتے ہیں، نواز شریف کے خلاف انتقام کی ہر لائن عبور کی گئی، کہا گیا نواز شریف تاریخ کا حصہ بن گیا، کہا گیا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے