شیری رحمان

آئین پاکستان کے خلاف مہم تشویشناک اور قابل جرم ہے، شیری رحمان

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کے حق میں چلنے والی مہم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ آئین پاکستان کے خلاف مہم تشویشناک اور قابل جرم ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کے پیچھے لوگوں کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف ایکشن لے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے صدارتی نطام سے متعلق مہم چلانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام نے ہمیشہ ملک و عوام کو توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے اقدار پر براجمان حکمرانوں کی طرف سے جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے خلاف مسلسل بیانات سامنے آرہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کی ناکامی پارلیمانی نظام کی ناکامی نہیں، صدارتی نظام کے حق میں جاری اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ملک ابھی تک ماضی میں آئین توڑ کر صدارتی نظام نافذ کرنے کی قیمت ادا کر رہا ہے، صدارتی نظام نے ہمیشہ ملک و عوام کو توڑا ہے، آئین و جمہوریت ہمیں جوڑ کر رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین پاکستان کی تاریخ کا واحد متفقہ دستاویز ہے، آئین پاکستان ملک اور اکائیون کو متحد رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے