فضل الرحمن بلاول عمران

عمران، بلاول اور فضل الرحمان کی جانوں کو خطرات ہیں، الیکشن نہ کرائے جائیں۔ حساس اداروں کی بریفنگ

اسلام آباد (پاک صحافت) حساس اداروں نے موجودہ حالات میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو شیڈول انتخابات نہ کرانے کی تجویز دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے دوران سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ حساس اداروں کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی تھریٹ الرٹ گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ ہے، سکیورٹی تھریٹس بہت زیادہ اور شدت کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ موجودہ صورت حال میں حالیہ شیڈول کیے گئے الیکشن نہ کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی مخالفت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمران خان، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ انٹیلی جنس حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ انتخابات کے نتائج کسی ایک جماعت نے ماننے سے انکار کیا تو نیا تنازع بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے