شہباز شریف

وقت آگیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کریں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات منگلا ڈیم یونٹ 5 اور 6 ریفربشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم یونٹ 5 اور 6 ریفربشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح باعث فخر ہے، منگلا پروجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ منگلا کی اپ گریڈیشن نہایت اہم منصوبہ ہے،  منگلا ڈیم سے سستی بجلی پیدا ہوگی،  منصوبے میں امریکی تعاون پر شکر گزار ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے