مریم اورنگزیب

پہلے سال میں مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صرف وعدہ نہیں منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا طریقہ بتایا ہے، پہلےسال میں مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی خدشات سے بچائیں گے آلودگی سے پاک کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس وقت لوگ دھرنے دے رہےتھے اس وقت نواز شریف بجلی بنا رہا تھا، نوازشریف کے دور میں سی پیک کے منصوبے بن رہے تھے، خوشحالی آ رہی تھی، نوجوان کو روزگار مل رہا تھا، کسان خوشحال تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے، آپ نے پاکستان کے مستقبل، ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ کرنا ہے، مہنگی بجلی اور مہنگی گیس کے خاتمے کا فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مری میں کیے جانے والے گزشتہ جلسے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ برفباری میں اپنے قائد نواز شریف کو دیکھنے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چور چور کہنے والوں کو بے نقاب کر دیا، گالی گلوچ کی سیاست نے عوام کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے