مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عوام کو اپنا تحفظ خود کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔

مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کارکن فوری طور پر ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے