یوم القدس

سیاسی و مذہبی جماعتوں کا حکومت سے سرکاری سطح پر عالمی یوم القدس منانے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حکومت سے سرکاری سطح پر عالمی یوم القدس منانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت مقامی ہوٹل میں یکجہتی فلسطین کانفرنس رکھی گئی۔

یکجہتی فلسطین کانفرنس میں ایم کیو ایم کے ایم این اے رؤف صدیقی ، پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر تاج حیدر، رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی، صاحبزادہ ابوالخیر ، ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھل کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرے۔

سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمران امریکی سفیر سے ڈرتے ہیں، عالم اسلام امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرے، حماس کے حملوں نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ اسرائیل سے کوئی خوف نہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ حماس کے خاتمے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، فلسطین میں یہودی آباد کاری جعلی ہے، قربانی دینے والی ماؤں اور بچوں کی لازوال تاریخ لکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے