جہانگیرترین

حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، جہانگیر ترین

ملتان (پاک صحافت) چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا۔ خیال رہے کہ یہ بات ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ مل کر معیشت کو چمکائیں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو اللّٰہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے 8 تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مستقل طور پر ملتان میں ہوتا ہے، یہ میرا آبائی گھر ہے لیکن آیا یہاں دیر سے ہوں، اللہ نے مجھے موقع دیا کہ اپنے آبائی گھر کی خدمت کروں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے