بلاول بھٹو

نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی طور پر عمل نہ ہونا افسوسناک ہے جس کی نتیجے میں آئے روز دہشت گردانہ واقعات رونما ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا، حکومت دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے