مرتضی وہاب

غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن، مرتضیٰ وہاب وفاقی حکومت پر برس پڑے

کراچی (پاک صحافت) غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب پھٹ پڑے، مرتضیٰ وہاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پنجاب میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہو تو تعریف اورسندھ میں ہو تو الزام تراشی کی جاتی ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملیر میں پی ٹی آئی کے ایم  پی ایز نے انسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ کرایا، تجاوزات کے خلاف کارروائی کو سیاسی کہنا غلط ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہونے والی کاروائی کے دوران پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کہ ملیر میں پی ٹی آئی کے ایم  پی ایز نے انسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ کرایا، تجاوزات کے خلاف کارروائی کو سیاسی کہنا غلط ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق فارم ہاؤس حلیم عادل شیخ کے نام پر نہیں، کارروائی صرف دو فارم ہاؤسز کے خلاف نہیں بلکہ مختلف مقامات پر کی جارہی ہے  جو جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ملیر میں سپرہائی وے کے قریب فارم ہاؤسز گرانے کیلئے کارروائی کے دوران مشتعل افراد نے عملے پر پتھراؤ کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کارکنوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور سندھ حکومت پر انتقامی کارروائیاں کرنے کا الزام  لگادیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اُن کے کزن اور بھائی کے فارم ہاؤس گرائے جارہے ہیں، تمام زمینوں کے کاغذات اور اسٹے آرڈر موجود ہیں۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے بھی معاملے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کردی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے