شرجیل میمن

پیپلزپارٹی آنیوالے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر برسراقتدار آئے گی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آنے والے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر برسراقتدار آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے، اسمبلی نے ریکارڈ ساز قانون سازی کی۔ سندھ حکومت نے اس مرتبہ انقلابی اقدامات کئے۔ سیلاب کے دوران حکومت سندھ نے دن رات ایک کر کے کام کیا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسند اقتدار پر بیٹھے گی۔ تمام اداروں کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے، معصوم رضوانہ پر شدید تشدد ہوا، پاکستان میں چائلڈ لیبر غیرقانونی عمل ہے۔ معصوم بچی پر تشدد سے متعلق سوموٹو ایکشن لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ رضوانہ تشدد کیس میں مجھ سے سوال کیا گیا حکومت کیا کر رہی ہے؟ عالمی طور پر رضوانہ تشدد کیس میں ملک کا نام بدنام ہو رہا ہے۔ رضوانہ گھریلو ملازمہ تھی جس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے