پرویز خٹک

9 مئی واقعات کے متعلق پرویز خٹک کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 9 مئی واقعات کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو حملوں کیلئے الگ گروپ بنایا گیا تھا، جس کا علم پارٹی کی سینیئر قیادت کو بھی نہیں تھا۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں سینیئر پارٹی قیادت کو پُر امن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئے ایک الگ گروپ بنایا گیا تھا جو سینئر رہنماوں کے علم میں نہیں تھا، اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے 9 مئی کو گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا، اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو، اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتے تھے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ عمران خان کا کیا دھرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے