مفتاح اسماعیل

خان صاحب نے اپنے دور میں20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا، مفتاح اسماعیل

لندن (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ خان صاحب نے اپنے دور میں20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ حکومت کو  ناقص پالیسیوں کے باعث کڑی تنقید  کا نشانہ بنایا۔ مہنگائی سے متعلق انہوں نے کہاکہ سابق حکومت نےنااہلی کی وجہ سےآئی ایم ایف سے کئے وعدے توڑے گئے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا  کہ 75 برس میں جو قرض لیا گیا، اتنا  قرض سابق حکومت نے اپنے دور اقتدار میں لے لیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 3 سال قبل  جب نواز شریف سے ملنے آنا تھا تو میر انام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے