طلال چوہدری

فواد ٹاؤٹ کے منہ سے ’ٹاؤٹ‘ لفظ اچھا نہیں لگتا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فواد ٹاؤٹ کے منہ سے ’ٹاؤٹ‘ لفظ اچھا نہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہ جونیئر کہا جا رہا ہے، اوئے جونیئر جج تمہیں چھوڑوں گا نہیں کہا جا رہا۔عمران نیازی فارن ایجنٹ کی طرح چیف جسٹس کی تصویر پر جوتے نہیں مارے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی طرح ججز کے بچوں اور بیویوں کو دھمکی نہیں دی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مذاکرات کے معاملے پر حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دیا تھا۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے معاملے پر یکسو ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات پر کوئی سنجیدگی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے