مریم نواز

حکومت جو بھی قوانین بنارہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہوں گے،مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے حکومت کی جانب سے مڈیا سے متعلق بنائے گئے نئے قانون کی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جو بھی قوانین بنارہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری بیان میں   حکومت کی جانب سے میڈیا قوانین میں ترمیم  کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے لیکن یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ پھر نا کہنا بتایا نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے میڈیا میں چلنے والی فیک نیوز سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اب جعلی خبر دینا ناقابل ضمانت جرم اور اس کی سزا 5 سال ہوگی۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ فیک نیوز دینے والا ناقابل ضمانت ہوگا اور پولیس کو ایسی نیوز دینے والے کے خلاف کارروائی کا مکمل حق حاصل ہوگا جب کہ جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے یہ قانون ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے