پاکستان کے عوام کشمیر کی جدوجہد کے ضامن ہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) معاون خصوصی برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کے دن 2019 میں کشمیریوں اور کشمیر کی لیگل حیثیت ختم کردی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ہم سب کا ایک ایجنڈا ہے، پاکستان کے عوام کشمیر کی جدوجہد کے ضامن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں یومِ استحصال کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل اپنے زور بازو پر مقامی لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سے اپنی بات منوانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم خود مضبوط ہوں، ہمیں کشمیری حریت پسندوں کا مقدمہ دنیا میں بہتر طریقے سے پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ آج دنیا میں بھارت پانچویں بڑی اکانومی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا تنازع کشمیر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کی بنیاد میں مسئلہ کشمیر شامل ہے، ہم ہر فورم پر کشمیر کے حقوق اور اس کی آزادی کے مؤقف کو سپورٹ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے