مریم اورنگزیب

پچھلے چار سال میں کئی اہم منصوبے شروع نہ ہونے کیوجہ سے آج مشکلات پیدا ہوئیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے گزشتہ چار سال کئی اہم منصوبوں کو شروع نہیں کیا جس کی وجہ سے آج ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے خزانہ ڈویژن کی سفارش پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے لئے ”Crowe Hussain and Co” کو مالی سال 2021-22ء کے ایکسٹرنل آڈیٹرز کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جون 2022ء میں ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 23900 میگاواٹ تھی۔ 2013ء سے 2018ء تک مسلم لیگ (ن) نے جو بجلی پیدا کی وہ 23900 کی موجودہ گنجائش کا نصف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ تک پہنچی جو تاریخی ڈیمانڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے