قمر زمان کائرہ

گزشتہ حکومت نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہگزشتہ حکومت نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے بروقت اوردرست فیصلے نہ کرنے سے مشکلات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھا کر مجرمانہ غفلت کی۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہمارے پاس 26 ہزار کے قریب میگاواٹ دستیاب ہیں، جس علاقے میں بجلی چوری ہوتی  ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، لائن لاسز والے علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے