مریم نواز

میں نہ کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں اور نہ انتقام پر۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نہ کسی کی کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں اور نہ ہی کسی سے انتقام لینے پر، میں نے آج تک کسی کی کردار کشی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کی جانب سے الزام تراشی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کررہے ہیں، عمران خان نے مجھے دو بارجیل بھیجا، سزائے موت کی چکی میں رکھا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ انسان کی ذاتی اور نجی زندگی اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے، برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ مریم نواز عمران خان کی فیک ویڈیوز بنوا رہی ہیں جو جلد سوشل میڈیا پر نشر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے