رانا تنویر

حکومت پیشہ وارانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر تعلیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا ہے کہ حکومت پیشہ وارانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے داخلہ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ انڈسٹری اور جامعات مل کر تحقیق و تعاون کے ذریعے ملکی مسائل کا حل نکالیں۔ کہ فنی تعلیم اور تکنیکی تجرںہ رکھنے والے افراد کی پوری دنیا میں مانگ ہے، حکومت پیشہ وارانہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیاں پیشہ وارانہ تعلیم کے پروگرام شروع کریں، سعودی عرب کے حکام نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپس فراہم کرنے کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ امن و برداشت اور اعلی تعلیم کے فروغ میں اسلامی یونیورسٹی کا کردار قابل ستائش ہے، اسلامی یونیورسٹی کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے