شہباز شریف

وزیراعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک سال کیلئے68 ارب روپے سے زائد کا ریلیف پیکچ دیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت صعنت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے، پیکچ کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں، آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے پیکچ کی سمری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے