حنا پرویز بٹ

پاکستانی اس وقت سب سے زیادہ نواز شریف کو یاد کر رہے ہیں، حنا پرویزبٹ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نےسوشل میڈیا پر  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستانی اس وقت سب سے زیادہ میاں نواز شریف کو یاد کر ہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مائیکروبلگنگ کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کو وہ تصوری لندن میں لی گئی جہاں وہ علاج کی غرض سے موجود ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پاکستانی اس وقت سب سے زیادہ نواز شریف کو یاد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی رکن، پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس وقت پاکستانی عوام سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سب سے زیادہ یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کیا ہے۔ خیال رہے کہ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نواز شریف کی تصویر کے کیپشن میں ایک لال دل کے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کسی ایک ادارے کیلئے نہیں ہوگا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے صرف عدلیہ میں ریٹائرمنٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے