نواز شریف

پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تمام محاذوں پہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور عوام مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہی ہے۔ عمران خان کی تبدیلی سے ہر شہری پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائیونڈ کی زمین آج سے تیس سال قبل خریداری کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی خریدی گئی ہے۔ عمران خان اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

میاں محمد نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور پوری ٹیم اس معاملے میں کسی کا آلہ کار نہیں بنیں گے اور قانون کا ساتھ دیں گے۔ ملک میں معیشت تباہ ہو چکی ہے، ملک ابتری کی طرف جا رہا ہے، کیا یہ وہ تبدیلی تھی جو عمران خان عوام کو بتاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے