رانا ثناء اللہ

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بولان حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے حملہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی اور عدم استحکام پیدا کر کے صوبے کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے، ایسی تمام سازشوں کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے