سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد واصل جہنم

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بڈھ بیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے گئے جن کی شناخت کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے، سلمان احمد، عمران محمد اور حضرت عمر عرف خالد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، تمام دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے اور بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد سرگرمیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے