یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پیپلز پارٹی متحرک

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ الیکشن کے لیے سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے خصوصی کمیٹی اراکین کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے متحرک ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمٰن اور نوید قمر نے رابطہ کیا اور انتخابات کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا۔

اس حوالے سے شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری ثابت کرے گی۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام، کارکنان کل جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے