بولان میں خودکش دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید، 9 زخمی

بولان (پاک صحافت) لوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ بولان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 9 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا 9 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے  کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بولان دھماکا خود کش تھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، علاقے کو سرچ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک الٹ گیا تھا۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد کوئٹہ واپس آ رہے تھے کہ بولان کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے