عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر اسلام آباد کی عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی درخواست پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دائر کی گئی۔ یاد رہے کہ  سیشن کورٹ نے 28 فروری کو عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے