مریم اورنگزیب

نواز شریف کو نااہل سیاسی دہشتگردوں سے پاسپورٹ تجدید کرانے کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکمران  جماعت تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جعلی اور نااہل سیاسی دہشتگردوں سے پاسپورٹ  تجدید کرانے کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف جب چاہیں گے وہ پاکستان آجائیں گے، انہیں غنڈوں کا منسوخ کردہ پاسپورٹ نہیں چاہئے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم نے گلی کے غنڈے حکومت میں رکھے ہوئے ہیں ،ٹاوٹس اور فرنٹ مینز کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل کے حوالے سے ایک شخصیت بےنقاب ہوگئی، جو لوگ اس لئے مسلط کئے گئے ہوں کہ کمیشن لا کر عمران حان کو دیں ،وائٹ کالر بدمعاش حکومت چلا رہے ہیں، گلی محلے کے بدمعاشوں کی طرح لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔  ترجمان(ن) لیگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر نہیں کماؤ پوت رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں سے پیسوں کی آواز آتی ہے ان کی رالیں ٹپک جاتی ہیں، جہاں سے مال ملنے کی آواز آتی ہے وہاں بندے تعینات کر دیئے جاتے ہیں، کمیشن خوروں کو کمیشن نہیں ملا تو لڑائی میں نئی باتیں سامنے آئیں ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر کی میٹنگ موسوی سے کرائی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ شہزاد اکبر کے کہنے پر یہ میٹنگ کرائی گئی سلیکٹڈ وزیر اعظم کے مشیر کمیشن کے مشیر ہیں۔ نیب کے چیئرمین کہاں چھپے ہوئے ہیں، عمران خان کے تابع شہزاد اکبر اور ان کے تابع چیئرمین نیب ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکمرانوں کا طریقہ واردات یہ ہے کہ 14 ہزار ارب کا قرضہ کھاؤ اور کمیشن بنا دو ، سیینٹ میں پیسے دیتے اور لیتے پکڑے جاؤ تو کمیشن بناؤ ،ہر معاملے پر کمیشن بنائے گئے لیکن نتیجہ صفر أتا ہے، ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آنے چاہیں، شہزاد اکبر نے مجھ پر ہتک عزت کا دعوی کیا، عمران خان,شہزاد اکبر ,موسوی اور ڈیوڈ روز کے رابطوں کا ڈیٹا پبلک کیا جائے، شہزاد اکبر بتائیں گے کس حیثیت میں موسوی اور ڈیوڈ روز کو استعمال کرتے رہے

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے