خواجہ آصف

پوری قوم آرمی چیف کے بیان کو تسلیم کرتی ہے ان کیساتھ ہیں۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پوری قوم آرمی چیف کے بیان کو تسلیم کرتی ہے انکے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ آڈیو لیک کے بعد سازش بے نقاب ہوگئی، ہم آئین اور قانون کے مطابق ہاتھ ڈالیں گے، جھوٹ کوسچ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کے بعد سائفر کا بھانڈا پھوٹ گیا، ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ عدم اعتماد کے ذریعے چوروں، ڈاکوؤں کو حکومت سے ہٹایا، شکایت ہوتی ہے کہ ہم ہاتھ کیوں نہیں ڈالتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نومبر کے مہینے کی وجہ سے پریشان ہیں، نومبر میں تمام مرحلے آئین و قانون کے مطابق عبور ہوں گے، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے