راشد محمود سومرو

عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ راشد محمود سومرو

عمرکوٹ (پاک صحافت) راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار ہیں جو قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم شہبازشریف ہی کریں گے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری آئین و قانون کے مطابق کی جائے گی عمران خان کون ہوتے ہیں حکومت کو مشورے دینے والے۔

راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ کیا عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دیتے وقت مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری سے یا اپوزیشن کے دیگر قائدین سے مشورہ کیا تھا؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حقیقت قوم کے سامنے کھل چکی ہے عمران خان اداروں کو متنازعہ بنارہے ہیں عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے