شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے تھرکول مائنز منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے تھرکول مائنز منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تھرکول مائنز کو ریلوے لائنز سے منسلک کرنے پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تھرکول مائنز کو ریلوے لائنز سے منسلک کرنے سے مقامی کوئلہ جامشورو، پورٹ قاسم اور ملک کے دوسرے پاور پلانٹس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دورِ حکومت میں منصوبوں کی تکمیل ریکارڈ مدت میں کی اور آج بھی گزشتہ چار سال میں ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا، ہمیں پاکستان اسپیڈ (Pakistan Speed) سے قومی اہمیت کے منصوبے مکمل کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شبانہ روز محنت سے پاکستان کی ترقی جو 2018 سے 2022 تک دانستہ طور پر روکی گئی، اسکو بحال کررہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبے پر کام کرنے اور اسے مارچ 2023 تک مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے