علمائے اہلسنت

علمائے اہلسنت نے خودکش حملوں سمیت دہشتگردی کی ساری کارروائیاں قطعی حرام قرار دے دیں

کراچی (پاک صحافت) علمائے اہلسنت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کی ساری کارروائیاں قطعی حرام، اسلام دشمنی اور انسانیت دشمنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت دارالعلوم نعیمیہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر علمائے اہلسنت کنونشن ہوا جس میں متعدد علما نے شرکت کی۔ کنونشن میں سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی، سود سے متعلق وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے پر بھی بحث کی گئی۔

علمائے اہلسنت کے اجلاس بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں علمائے اہلسنت نے قرار دیا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کی ساری کارروائیاں قطعی حرام، اسلام دشمنی اور انسانیت دشمنی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گيا کہ ہم ملکی سلامتی کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ اسلامی مقدسات کی توہین کے سدباب کیلئے مسلمان حکمران مؤثر سفارتی اوراقتصادی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے