نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں تین اسپتالوں اور شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں تین اسپتالوں، نیو انٹرنیز ہاسٹل اور شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا۔  اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز کو 20 نومبر سے قبل ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال، میو اسپتال، نیو انٹرنیز اور لیڈی ایچیسن اسپتال کا دورہ بھی کیا۔  اس موقع پر شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال کے ایم ایس ڈیوٹی سے غائب تھے۔ بعض مریض بغیر ماسک خود ہی نیبو لائز کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے اس صورتحال پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کےلیے ماسک مہیا کرنے کا حکم دیا۔  انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر تک میو اسپتال کا ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن کے بعد فعال کردیا جائے گا۔  نگراں وزیراعلیٰ نے 2017 سے بند سٹی اسکین مشین دسمبر تک فنکشنل کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے