حمزہ شہباز

پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی عوام نے منفی اور تخریبی سیاست کو مسترد کیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پشاور کی عوام کے بعد چشتیاں کی عوام نے بھی عمران خان کی منفی اور تخریبی سیاست کو مسترد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی سیاسی بوکھلاہٹ میں سیاست میں دین کو استعمال کرنا شروع ہوگیا ہے۔ مذہب کی آڑ میں مذموم سیاسی مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جلسوں میں مذہب کا استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی عوام نے منفی اور تخریبی سیاست کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تکبر کی انتہا اور خبطِ عظمت میں مبتلا شخص ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے