طلال چوہدری

عمران خان ایک عادی مجرم ہیں، قانون کو اپنا راستہ لینا ہوگا۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک عادی مجرم ہیں جس کے جرائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، اب قانون کو اپنا راستہ لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پورے جواب میں غیر مشروط معافی کا کہیں ذکر نہیں ہے۔ عمران خان کیس لڑرہے ہیں، وہ اپنے بیان پر کھڑے ہیں۔ میں نے کسی حاضر جج کا نام نہیں لیا تھا لیکن ہمارے خلاف سخت رویہ اختیار کیا گیا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے پچھلے جواب پر عدالت مایوس ہوئی تھی تو اس جواب پر عدالت شدید مایوس ہوگی۔ عمران خان ایک عادی ملزم ہیں، انہوں نے 2014 میں سپریم کورٹ کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آئندہ عدلیہ کے خلاف بیان نہیں دیں گے، اس وقت بھی انہیں رعایت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں آج بھی ان کا توہین کا کیس زیر سماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے