نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے انوارالحق کاکڑ کو وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کا پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کرنے کا کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، تعلقات کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں۔ انوارالحق کاکڑ نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے اور جمہوری منتقلی کے دور میں آئینی تسلسل فراہم کرے۔ انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے کے لیے امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کےحصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے