وزیر تعلیم سندھ

نیب میں تھوڑی بہت شرم حیاء ہے تو حلیم عادل کو گرفتار کرے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ نیب میں تھوڑی بہت شرم حیاء ہے تو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے اور حلیم عادل کو گرفتار کرے۔ اگر نیب انہیں گرفتار نہیں کرتا تو ہمارے تحفظات درست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ زرعی مقاصد کے لیے دی گئی زمین کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتی، 164 ایکڑ کو بڑھا کر 253 ایکڑ کر دیا گیا جس پر کمرشل تعمیرات کی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق یہ کمپنیاں حلیم عادل اور فیملی ممبرز کے نام پر ہیں،اس اراضی کو 30 سال مکمل ہوچکے اور اب سندھ حکومت کی زمین ہے،خط میں مزید کہا گیا کہ حلیم عادل پر قبضے کا الزام درست ہے۔

واضح رہے سعید غنی نے مزید کہا کہ حلیم عادل کو اینٹی کرپشن سے بچانے کے لیے نیب نے یہ کیس لیا، اب اگر نیب انہیں گرفتار نہیں کرتا تو ہمارے تحفظات درست ہیں ویسے بھی چیئرمین نیب کہتے ہیں کیس دیکھتے ہیں فیس نہیں، تو اب دیکھتے ہیں کہ نیب فیس دیکھتا ہے یا کیس۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے