امدادی سامان

امدادی سامان لے کر متحدہ عرب امارات سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی (پاک صحافت) سیلاب متاثرین کے لئے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، امدادی سامان لے کر متحدہ عرب امارات سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای ایئر فورس کے طیاروں میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے۔ اس موقع پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتی عملے اور این ڈی ایم اے کی ٹیم موجود تھی۔ جس نے امدادی سامان کو وصول کیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے بھیجے گئے امدادی سامان وصول کرنے والوں میں پاکستان آرمی کے فائیو کور کے افسران بھی شامل تھے۔ امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور خواراک سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے پہنچنے والی دسویں اور گیارہویں پرواز میں سیلاب متاثرین کی ضروریات کا سامان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے