عمران خان گناہ گار ہیں تو گناہ گار کہنا ہے  انصاف کرنا ہے،  عدالت کی ایس ایچ او کو ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے خلاف درج کیس میں انصاف کے ساتھ تفتیش کرنی ہے، آپ نے ڈرنا نہیں ہے، عمران خان گناہ گار ہیں تو گناہ گار کہنا ہے، انصاف کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیس کی سماعت کے دوران آج لکھی گئی ضمنی کے ہمراہ مذکورہ تھانے کے ایس ایچ او پیش ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج عمران خان کے کہنے پر ہوا ہے۔ نے سوال کیا کہ کیا مدعی نے عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت دیا ہے؟ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے بتایا کہ یو ایس بی موجود تھی۔

واضح رہے کہ جج نے ان سے کہا کہ یو ایس بی کا ذکر نہ کریں، اس میں عمران خان موجود نہیں، عمران خان کے ایماء سے متعلق کوئی ثبوت ان کے خلاف ہے تو بتائیں؟ جج نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ عمران خان کیس میں انصاف کے ساتھ تفتیش کرنی ہے، آپ نے ڈرنا نہیں ہے، عمران خان گناہ گار ہیں تو گناہ گار کہنا ہے، انصاف کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے