پرویز خٹک کی ہشام انعام اللّٰہ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

پشاور (پاک صحافت) سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پرویز خٹک نے ہشام انعام اللہ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا ہشام انعام اللّٰہ سے کہنا ہے کہ نئی پارٹی بنا رہا ہوں، اس میں شمولیت اختیار کریں۔اس موقع پر ہشام انعام اللّٰہ نے پرویز خٹک سے شکوہ کیا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں آپ نے میری حمایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے انہیں جواب دیا کہ میرے ساتھ بھی برا ہوا ہے، مجھے خود سائیڈ لائن کیا گیا تھا۔ ہشام انعام اللّٰہ نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ سیف اللّٰہ برادران سے مشورہ کر کے آپ کو آگاہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے