سید خورشید شاہ

ہم ہمیشہ سیاست اور صحافت کی آزادی کیلئے لڑتے رہے ہیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ سیاست اور صحافت کی آزادی کے لیے لڑتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اور صحافت سے جتنی زیادتی کی گئی، اتنی کسی اور شعبے سے نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کو سیاست میں حکومت کا شوق ہوتا تو تختہ دار پر نہ چڑھتے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ آزای سیاست اور آزادی صحافت کےلیے لڑتے رہے ہیں، حکومت کا شوق ہوتا تو تین، چار سال حکومت کر کے باہر چلے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مٹی کی محبت تھی کہ شہادت کا پتا ہونے کے باوجود محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ وطن واپس آئیں، ہمارے کارکنوں نے ہمیشہ جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے