آرمی چیف

آرمی چیف سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمانتھا پاور نے سیلاب میں ریسکیو ریلیف آپریشن پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے حمایت پر ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے