عطا تارڑ

چیف جسٹس ایک جج کی وجہ سے ادارے کو بدنام نہ کریں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ایک جج کی وجہ سے ادارے کو بدنام نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر بن گیا ہے کہ یہ ان کی آمدن کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی، اس حوالے سے ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثے اور کیش ڈپازٹ کی بات ہو رہی ہے، 40 کروڑ مالیت کا پلاٹ 10 کروڑ میں خریدا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہی پلاٹ پہلے کسی اور نے خریدا، یہ ابھی شروعات ہے، اس معاملے کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔ اکاؤنٹنٹ سےجو پیسے باہر بھیجے گئے اس پر تشویش ہے، وہ کون سا ایماندار جج ہے، جو کینٹ میں کروڑوں کا پلاٹ خرید سکے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات اس سے کہیں زیادہ ہیں، بات اربوں روپے کی ہے، چیف جسٹس کو چاہیے وہ ایک جج کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہ کریں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پچھلے4، 5 دن سے الیکشن سے متعلق سماعت جاری ہے، بہت سی رائے آ رہی تھی، یہ اچھا ہوا کہ دونوں جج صاحبان نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی۔ 3 دن بعد جو آرڈر آیا اس سے واضح ہے، سوموٹو پر جج صاحبان کی اپنی رائے تھی، ماہر قانون کہتے ہیں یہی کیس 2 ہائیکورٹ میں زیر التوا ہو تو اس کا سوموٹو نہیں لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے پوچھا کہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹ میں کیس زیر التوا ہے تو کیا یہ کیس یہاں سننا چاہیے؟ یہ بہت خوش آئند ہےکہ انہوں نے خود کو بینچ سے الگ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے