اداکارہ عینی جعفری کی جانب سے کاسمیٹک سرجری کروانے کی تردید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عینی جعفری نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کاسمیٹک سرجری کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ  اگر مجھے مستقبل میں اپنے چہرے پر کسی قسم کے ٹریٹمنٹ کی ضرورت محسوس ہوئی تو میں ضرور کرواؤں گی، میرا چہرہ ، میرا مسئلہ ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق حال ہی میں عینی جعفری کو لندن میں منعقدہ ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کے پریمئر میں گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں اور بعدازاں انہوں نے ومبلڈن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شرکت کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر کے کمنٹس میں صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو کاسمیٹک سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروا کر اپنی آنکھوں اور چہرے کو بگاڑ لیا ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کی جانب سے اس طرح کے منفی تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسے عمر کا بڑھنا (aging) کہتے ہیں، میرے چہرے پر جھریاں اور لکیریں ہیں اور مجھے ان کی پروا نہیں لیکن آپ کے سوال کہ میں نے اپنے چہرے پر کیا کروایا ہے، کا یہ ہی جواب ہے کہ بھنوؤں پر مائیکرو بلیڈنگ کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے