شرمیلا فاروقی

پاکستان ہمارا ہے اور پاکستان کو ہم بچائیں گے۔ شرمیلا فاروقی

کراچی (پاک صحافت) شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف بیان بازی بند کرے، پاکستان ہمارا ہے اور پاکستان کو ہم ہی بچائیں گے۔ جس کے لئے ہم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ہے اور پاکستان کو ہم ہی بچائیں گے۔ محترمہ بینظیر بھٹو کو پاکستان کے دشمنوں نے شہید کیا۔ اس وقت سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کہتا ہے پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ نیازی پاکستان کے خلاف بیان بازی بند کرو، پاکستان ہمارا ہے پاکستان کو ہم بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جب لانگ مارچ کراچی سے لے کر اسلام آباد پہنچے تو وہ دن عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا آخری دن تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے