ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ اس وقت ملا جب خودکشی کا سوچ رہا تھا، آغا مصطفیٰ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار آغا مصطفیٰ نے یکے بعد دیگر ہٹ ڈرامے دینے کے باوجود کام نہ ملنے اور کام کی تلاش میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سُپر ہٹ، بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ اس وقت ملا جب وہ انتہائی مایوس اور خودکشی کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکار نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے کچھ عرصے میں ہی ’ایک تھی مریم‘، ’سانگ مار مار‘ اور ’کیسا ہے نصیبا‘ جیسے ہٹ اور کامیاب پروجیکٹس کئے لیکن ان تمام ہٹ پروجیکٹس کے باوجود ایک وقت ایسا آیا جب انڈسٹری میں انہیں کوئی کام نہیں دے رہا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں ہونے والی لابنگ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ اس چیز کی پرواہ نہیں کرتے کیونکہ ان کا کامل ایمان ہے کہ جو ان کے نصیب کا ہے وہ کہیں نہیں جائے گا، اس لئے وہ لوگوں کی بجائے صرف اللّہ سے مانگنے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’سانگ مار مار‘ کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں کوئی کام نہیں دے رہا تھا، اس وقت اپنی ہر نماز میں صرف اللّہ سے رو رو کر دعا کرتے تھے، دو سال کے بعد بھی جب مسلسل کام نہیں ملا تو اس قدر مایوس ہوگئے تھے کہ خودکشی کے خیالات ذہن میں آتےتھے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے