وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا روانہ

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا روانہ

اسلام آباد(پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان اپنے کچھ وفاقی وزیروں  کے ہمراہ سری لنکا کے وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی دعوت پر دو روزہ دورہ کے لئے سری لنکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق دفتر وزیراعظم سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کے لیے سری لنکن قیادت سے بات چیت کریں گے۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد ہے جس میں کابینہ کے اراکین اور دیگر سینئر حکام شامل ہیں۔دورہ میں وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور اپنے ہم منصب سے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدہ طے

اس کے علاوہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت دفاع اور ثقافتی سیاحت کے شعبوں میں اعلیٰ سطح مذاکرات کی قیادت کریں گے۔وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مقصد سے متعلق ایک مشترکہ ’تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس‘ میں شرکت بھی کریں گے، مزید یہ کہ دورے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایا’دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں کو مزید بڑھانے کے لیے سری لنکا- پاکستان دوستی ایسوسی ایشن کا اعلان کیا جائے گا‘۔تاہم بیان میں سری لنکن پارلیمنٹ سے تقریر کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

سری لنکن حکومت نے مذکورہ ایونٹ کو منسوخ کرتے ہوئے باضابطہ طور پر کہا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا کی وجا سے ایسا کیا گیا۔ تاہم سفارتی ذرائع اور سری لنکن میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ ان تحفظات پر کیا گیا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بول سکتے ہیں جو نئی دہلی کے ساتھ کولومبو کے پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے